معروف شاعر ونغمہ نگار ریاض الرحمان ساغر کی 7ویں (آج ) منائی جائے گی

اتوار 31 مئی 2020 11:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2020ء) پاکستان کے معروف شاعر ونغمہ نگار ریاض الرحمان ساغر کی 7ویں آج (پیر)یکم جون کومنائی جائے گی ۔ ریاض الرحمن ساغر یکم دسمبر 1940 کو بھارت کے شہر بھٹنڈا میں پیدا ہو ئے اور بعد ازاں بھارت سے ہجرت کر کے ان کاخاندان پاکستان ا گیا ۔ ریاض الرحمن ساغر مختلف ملازمتیں کرنے کے بعد فلم کی نغمہ نگاری کی طرف مائل ہوئے انہیں شعر وشاعری سے پہلے ہی بڑ ا لگائوتھا اور یہی چیز ان کے لئے کار آمد ثابت ہوئی ،انہوں نے پاکستان فلم انڈسٹری میں داخل ہونے کے بعد فلموں کے گیت لکھنے کے ساتھ فلموںکی کہانیاں بھی لکھیں ۔

ان کے تخلیق کئے گئے گیت گاکر بہت سے گلوکاروں نے شہرت حاصل کی جن میں خاص طور پر عدنان سمیع خان اور حدیقہ کیانی قابل ذکر ہیں۔

(جاری ہے)

ان کے علاوہ پاکستان کے بہت سے معروف گلوکاروں نے ریاض الرحمان ساغر کا لکھا کلام گایا جومقبول عام ہوا۔ ریاض الرحمان ساغرنے پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے بے پناہ گیت لکھے۔ ان کے گیتوں کی بدولت بہت سی فلموں نے شاندار بزنس کیا۔

یہی وجہ تھی کہ ان کے لکھے گیت فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جاتے تھے۔ ایک طرف تو معروف ہدایتکار اور دوسری جانب معروف میوزک ڈائریکٹرز بھی ریاض الرحمان ساغر کے گیتوں کو اپنی فلموں میں شامل کرنے کوترجیح دیتے تھے۔ انہوں نے جہاں فلموں کے لئے گیت لکھے، وہیں 75فلموں کے ڈائیلاگ اور سکرپٹ بھی تحریر کئے۔ ان میں شمع، سسرال، شبانہ، نذرانہ، عورت ایک پہیلی، آواز بھروسہ اورترانہ قابل زکرہیں۔

انہوں نے فلم، ٹی وی اورریڈیو کیلئے تقریباً 2ہزار گیت، غزلیں، ملی نغمے، نعتیہ کلام لکھے ، جوآج بھی لوگ یاد کرتے ہیں۔ ریاض الرحمان ساغرکالکھا ایک گیت کبھی تونظرملا ئوعدنان سمیع کے ساتھ بالی وڈ کی لیجنڈ گلوکارہ آشا بھوسلے نے جب گایا تو یہ گیت دنیا بھر میں بہت پسند کیاگیا۔ اسی طرح بہت سے معروف اور نوجوان گلوکاروں نے بھی ریاض الرحمان ساغرکی صلاحیتوں سے استفادہ کیا۔

ان کی کتاب میں نے جوگیت لکھے کے عنوان سے شائع ہوئی اور اس کتاب میں ان کے لکھے تمام گیت، غزلیں، ملی نغمے اوردیگرکلام شامل ہے۔ ان کی گراں قدرخدمات پرانہیں نیشنل فلم ایوارڈ ، پی ٹی وی ایوارڈ، کلچرل گریجوایٹ ایوارڈ، نگار ایوارڈ اور بولان ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ریاض الرحمان ساغر کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کی وجہ سے یکم جون کو دنیا فانی سے رخصت ہوگئے تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں