ٹڈی دل ، کورونا سے متعلقہ شکایات کے فوری اندراج کیلئے مزید دو الگ ہاٹ لائن قائم

اتوار 31 مئی 2020 12:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2020ء) ناگہانی آفات کی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامی ادارے نے ٹڈی دل اور کورونا وائرس سے متعلقہ شکایات کے فوری اندراج کیلئے مزید دو الگ ہاٹ لائن قائم کی ہیں۔

(جاری ہے)

این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق کورونا وائرس سے متعلقہ شکایات کیلئے ہاٹ لائن0304-11-01-061 جبکہ ٹڈی دل سے متعلقہ شکایات کیلئے 0304-111-01-62 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔یہ دونوں ہاٹ لائن ناگہانی آفات کی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامی ادارے کے آپریشن روم میں قائم کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں