شہریوں سے اے ٹی ایم مشین کے پاس وارداتیں کرنے اور ڈیٹا ہیک کرنے والا گروہ سرگرم

جمعرات 4 جون 2020 17:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) صوبائی دارا لحکومت میں شہریوں سے اے ٹی ایم مشین کے پاس وارداتیں کرنے اور ڈیٹا ہیک کرنے والا گروہ سرگرم، چند روز میں ہی پچاس سے زائد شہریوں کو لوٹ لیا گیا۔

(جاری ہے)

نواب ٹائون میں بھی شہری کا کارڈ ہیک کر لیا گیا، اے ٹی ایم مشین پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے نے ویڈیو بنا لی پولیس نے مقدمہ بھی درج کر لیا لیکن بے سود، دوسری جانب گھر بیٹھے افراد کا بھی اے ٹی ایم ہیکنگ کے ذریعے آپریٹ کر لیا گیا۔

نوسر باز گروہ کی جانب سے شہر میں اب تک پچاس سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں، شہریوں کی جانب سے ایف آئی اے اور پولیس کو کارروائی کے لیے درخواستیں دی گئی ہیں۔ بینک نے صارفین سے محتاط رہنے کی درخواست کرتے ہوئے قابل اعتبار اے ٹی ایم استعمال کرنے کی گزارش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں