ڈی ایس پیز اور اے ایس پیز کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری

جمعرات 4 جون 2020 17:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے 15 ڈی ایس پیز اور اے ایس پیز کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ڈی پی او ٹائون شپ سرکل یعقوب اعوان کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایات ،ذوالفقار علی بٹ کو ایس ڈی پی او ٹان شپ سرکل ،اے ایس پی آصف بہادر کو ایس ڈی پی او ڈیفنس سرکل ،فیض الحسن کو ایس ڈی پی او حسن ابدال اٹک ،اے ایس پی عمارہ شیرازی کو ایس ڈی پی او صدر اٹک ،عبدالرحمان کو ایس ڈی پی او جند اٹک ،غلام اصغر کو ایس ڈی پی او صدر مظفر گڑھ ،حسن عزیز کو ایس ڈی پی او ماڈل ٹائون سرکل ،ڈی ایس پی ظفر جاوید ملک کی خدمات ایل ٹی سی لاہور کے سپرد ،خالد محمود کو ایس ڈی پی او فیروزولاہ سرکل ،ڈی ایس پی شاہد اکرم کی خدمات سی ٹی ڈی کے سپرد ،انصر علی کو ایس ڈی پی اوسٹی راولپنڈی سرکل ،طارق محبوب کو ایس ڈی پی او وارث خان سرکل ،آصف جوئیہ کو ایس ڈی پی او پتوکی سرکل اورڈی ایس پی رضوان منظور آر آئی بی شیخوپورہ ریجن تعینات کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں