فورس کمانڈر اینٹی نارکوٹکس پنجاب راشد منہاس کاپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

جمعرات 4 جون 2020 17:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) فورس کمانڈر اینٹی نارکوٹکس پنجاب راشد منہاس نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا ۔ فورس کمانڈراے این ایف ودیگر افسران کو سی اواو محمد کامران خان نے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اے این ایف وفد کو اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا۔فورس کمانڈر اے این ایف کا کہنا تھا کہ اے این ایف افسرسنٹر سے مانیٹرنگ کے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔ وفدکے شرکاء کا کہنا تھا کہ مربوط حکمت عملی کے ذریعے دونوں اداروں کے تجربات سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔سیف سٹیز منصوبے میں ماڈرن ٹیکنالوجی اور تربیت کا معیار قابل تعریف ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں