عظمی بخاری کی پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

جمعرات 4 جون 2020 17:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی جانب سے بھی عہدیدار کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

پریس گیلری کمیٹی کا بھی پنجاب اسمبلی میں اہم رول ہے۔انہوںنے کہاکہ میڈیا کی بدولت پنجاب اسمبلی کی کاروائی عوام تک پہنچتی ہے۔میڈیا عوامی نمائندوں کی بات پوری قوم تک پہنچانے میں پل کا کردار ادا کرتا ہے۔امید ہے پریس گیلری کمیٹی کے نومنتخب عہدیدار صحافی کی بہتری کیلیے اپنا کردار ادا کرینگے۔پریس گیلری اور پنجاب اسمبلی کا آپس میں گہرہ تعلق ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں