پیپلز پارٹی پنجاب کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کل منعقد ہو گی

ہفتہ 6 جون 2020 16:44

پیپلز پارٹی پنجاب کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کل منعقد ہو گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کل ( اتوار) کو بلاول ہائوس لاہور میں منعقد ہوگی۔ اے پی سی کی صدارت پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کریں گے۔

(جاری ہے)

اے پی سی میں شرکت کے لئے مسلم لیگ (ن)،مسلم لیگ (ق)،جماعت اسلامی، عوامی نیشنل پارٹی، جمعیت علمائے اسلام،جمعیت علمائے پاکستان،عوامی ورکرز پارٹی اور برابری پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے صوبائی سربرہان کو دعوت دی گئی ہے ۔ اے پی سی کے اختتام پر رہنما مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔ پیپلزپارٹی کے ترجمان کے مطابق اے پی سی میں کورونا وائرس ، ٹڈی دل کے حملے کے بعد کی صورتحال، این ایف سی ایوارڈ اور اٹھارویں آئینی ترامیم مرکزی نقطہ ہوگا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں