بے شرمی کی انتہا، لاہور میں 3 نوجوانوں کی تیسری جماعت کی کزن کے ساتھ اجتماعی زیادتی

ملزمان بچی کے ہمسائے اور رشتہ دار بھی ہیں،واقعے کا کسی کو بتانے کی صورت میں بچی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 6 جون 2020 16:27

بے شرمی کی انتہا، لاہور میں 3 نوجوانوں کی تیسری جماعت کی کزن کے ساتھ اجتماعی زیادتی
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-04جون2020ء) لاہور میں 13 سالہ بچی کو تین نوجوانوں نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں پیش آنے والے واقعے سے انسانیت بھی شرما گئی۔تیسری جماعت کی طالبہ کو تین ملزمان نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔بتایا گیا ہے کہ لاہور کے علاقے اچھرہ میں انویسٹی گیشن پولیس کے جینڈر بیسٹ پلانٹ سیل نے کاروائی کرتے ہوئے تیسری جماعت کی 13 سالہ معصوم بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتارملزمان میں شہزاد، عمر اور ارسلان شامل ہیں جو متاثرہ بچی کے ہمسائے اور رشتہ دار بھی ہیں۔ملزمان زیادتی کے بعد کسی کو بتانے کی صورت میں بچی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے۔پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں تھانہ اچھرہ میں ملزمان کے خلاف بچی سے زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

رواں ہفتے زیادتی کا ایسا ہی ایک شرمناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں چکوال میں 6 افراد نے نوعمر معذور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

متاثرہ لڑکی کی والدہ کا کہنا تھا کہ ایک شخص 26 مئی کی رات کو میرے گھر میں داخل ہوا تھا، اسی نے میری بیٹی سے بدفعلی کی ہے، میری گونگی اور بہری بیٹی نے اشاروں کی مدد سے اس شخص کی شناخت کی تھی۔ والدہ نے اپنا بیان جمع کرواتے ہوئے بتایا ہے کہ اس کی معذور بیٹی پہلے گھبراہٹ کا شکار تھی، لیکن بعد میں اس نے اشاروں کی مدد سے اپنی ماں کو اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بارے میں بتایا۔

والدہ نے بتایا ہے کہ جو شخص 26 مئی کو ہمارے گھر میں داخل ہوا تھا، اسی نے میری بیٹی سے بدفعلی کی ہے۔ اس بات کی تصدیق متاثرہ لڑکی نے خود کی ہے کیونکہ 26 مئی کی رات اس کی آنکھ کھل گئی تھی۔ متاثرہ لڑکی نے اشاروں کی مدد سے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ اس کے ساتھ بدفعلی کرنے والے 6 افراد ہیں۔ تا ہم وہ صرف ایک اس شخص کی شناخت کر سکی ہے جس نے اس کے ساتھ زیادتی کی تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں