فلمسٹار ثنا فخر ٹیچر بن گئیں ،دونوں صاحبزادوں بچوں ٹیوشن پڑھانے کے فرائض سر انجا م دے رہی ہیں

جمعرات 2 جولائی 2020 10:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2020ء) فلمسٹار ثنا فخر ٹیچر بن گئیں ، اپنے دونوں بچوں کو ٹیوشن پڑھانے کے فرائض سر انجا م دے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ثنا ء فخر کورونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی اداروں اور ٹیوشن سنٹرز بند ہونے کی وجہ سے اپنے بیٹوں اذان فخر اور اذلان فخر کو گھر میں ہی پڑھا رہی ہیں اور اس کے لئے انہوں نے باقاعدہ ٹائم ٹیبل ترتیب دے رکھا ہے ۔اداکارہ نے کہا کہ بچوں کی پڑھائی کے وقت میں ایک ٹیچر کی طرح کا رویہ اپناتی ہوں جس میں بچوں کے لئے شفقت کیساتھ ساتھ خوف بھی ہوتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں