موجودہ حالات میں فلم انڈسٹری کیلئے حکومتی سرپرستی نا گزیر ہو چکی ہے‘ ریشم

ْ جب فلموں کی بروقت نمائش نہیں ہو گی تو کیوں کوئی کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کارسک لے گا

جمعرات 2 جولائی 2020 10:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2020ء) نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کو پہلے ہی حکومت کی سرپرستی کی ضرورت تھی لیکن موجودہ حالات میں تو یہ نا گزیر ہو چکی ہے ، جب فلموں کی بروقت نمائش نہیں ہو گی تو کیوں کوئی کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کارسک لے گا ۔ ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات انتہائی دگر گوں ہیں اور جب تک تمام شعبے فعال نہیںہوتے اس میں بہتری نہیں آئے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری بہت بڑا شعبہ ہے اور ابتر حالات کے باوجود اس میں کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری ہوتی ہے جس سے کئی خاندانوں کو روزگار کے مواقع میسر آتے ہیں ۔ جب حکومت نے ہر شعبے کو کام کرنے کی اجازت دیدی ہے تو پھر ایس او پیز کے تحت سینما گھروں کو کھولنے میں بھی کوئی قدغن نہیں ہونی چاہیے ، یہی صورتحال تھیٹر کی ہے جہاں پر چار ماہ کی بندش سے چھوٹے فنکار اور ہنر مند انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں