احسن خان ڈرامہ سیریل ’’بندھے ایک ڈور سے ‘‘ آن ائیر ہونے کے بعد مزید دو نئی ڈرامہ سیریلز میں کاسٹ

جمعرات 2 جولائی 2020 10:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2020ء) خوبرو اداکار احسن خان ہاٹ کیک بن گئے ، نئی ڈرامہ سیریل ’’بندھے ایک ڈور سے ‘‘ آن ائیر ہونے کے بعد مزید دو نئی ڈرامہ سیریلز میں کاسٹ کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

فلم اور ٹی وی کے خوبرو اداکار احسن خان کی حال ہی میں نئی ڈرامہ سیریل ’’ بندھے ایک ڈور سے ‘‘نجی ٹی وی سے آن ائیر ہوئی ہے جس میں ان کے کردار کو بے حد پسند کیا گیا ہے ۔احسن خان کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے کراچی کے دو پروڈیوسروں نے انہیں اپنی نئی ڈرامہ سیریلزمیں کاسٹ کر لیا ہے اور اس حوالے سے تمام معاملات طے پا گئے ہیں ۔دیگر کاسٹ کا چنائو مکمل ہونے کے بعد ڈرامہ سیریلز کی ریکارڈنگ کا سلسلہ عید الاضحی کے بعد شروع کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں