گور نر پنجاب نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے دیوالیہ ہونے کا نوٹس لے لیا

جمعہ 3 جولائی 2020 23:54

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2020ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے دیوالیہ ہونے کاچانسلر وگور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سخت نوٹس لے لیا ۔گور نر پنجاب نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے سٹاف کی تنخواہوں سے کٹوتی کے یونیورسٹی کے فیصلے کو ختم کرتے ہوئے تنخواہوں سے کٹوتی نہ کر نے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز گور نر ہائوس لاہور میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی زیرصدارت ہونیوالے اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے ہیں اجلاس میں صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن کمیشن یاسرہمایوں ،چیئر مین ایچ ای سی فضل احمد خالد،صوبائی سیکرٹر ی فنانس اورصوبائی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اور پر نسپل سیکرٹری ٹو گور نر پنجاب ڈاکٹر راشد منصور بھی شر یک ہوئے اجلاس میں۔

(جاری ہے)

گور نر پنجاب نے یونیورسٹی کے معاملے پرچیئر مین ایچ ای سی کے سر براہی میں کمیٹی بھی قائم کردی ہے کمیٹی میں وائس چانسلر یو ای ٹی، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن بھی شامل ہوں گے جبکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ یونیورسٹی سٹاف کی تنخواہوں سے کسی قسم کی کٹوتی نہیں کی جائیگی اورپنجاب حکومت کے ذمہ یونیورسٹی کے بقایا جات بھی جلد اداکیے جائیں گے۔

اجلاس میں گفتگو کے دوران گور نر نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پاکستان مشکل معاشی حالات سے گزر رہا ہے لیکن اس کے باوجود ہم یونیورسٹیز کے معاملات کو حل کر یں گے اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے سٹاف کی تنخواہوں سے کسی قسم کی کٹوتی نہیں کی جائیگی بلکہ انکو پوری تنخواہ بروقت ادا کی جائیگی اور یونیورسٹیز کی مضبوطی کیلئے حکومت تمام وسائل استعمال کر ے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں