وزیرصحت کی جانب سے کوروناوائرس کے مریضوں کاعلاج کرنے والے ڈاکٹرز، نرسزاورپیرامیڈیکل سٹاف میںتعریفی اسنادتقسیم

ڈاکٹرزنے کوروناوائرس کے مریضوں کاعلاج کرکے مسیحانہ کرداراداکیا، وہ فرنٹ لائن کے ہیروزہیں،ڈاکٹریاسمین راشد

ہفتہ 4 جولائی 2020 00:04

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2020ء) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں کوروناوائرس کے مریضوں کاعلاج کرنے والے ڈاکٹرز، نرسزاورپیرامیڈیکل سٹاف میںتعریفی اسنادتقسیم کیں۔ اس موقع پروائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان، ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹراحتشام، پروفیسر ڈاکٹر عمران وحیداورپروفیسرڈاکٹرنورین بھی موجودتھیں۔

صوبائی وزیرنے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کورونا وائرس کے مریضوں کاعلاج کرنے والے ڈاکٹرز، نرسزاورپیرامیڈیکل سٹاف خراج تحسین کے مستحق ہیں، اللہ پاک نے خدمت انسانیت کابڑااجررکھاہے، مشکل حالات میں بھی ڈاکٹرزنے مریضوں کی دن رات خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرزنے کوروناوائرس کے مریضوں کاعلاج کرکے مسیحانہ کرداراداکیاہے، ڈاکٹرزفرنٹ لائن کے ہیروزہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹریاسمین راشدنے مدراینڈ چائلڈہسپتال گنگارام کی سائٹ کابھی دورہ کیا۔اس موقع پروائس چانسلر سمیت چیف انجینئرودیگرافسران موجودتھے۔ چیف انجینئرنے صوبائی وزیرصحت کومدراینڈچائلڈہسپتال کی تعمیرکی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ پانچ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال گیم چینجرثابت ہوںگے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبہ پنجاب میں سٹیٹ آف دی آرٹ پانچ مدراینڈچائلڈہسپتال تعمیرکئے جارہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کی عوام کیلئے صحت کے شعبہ میں بہترین سہولیات فراہم کررہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں