پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری،ملک میں کورونا وائرس دم توڑنے لگا

پاکستان میں بیماری کے اضافے کی شرح منفی ہونا شروع ہوگئی، وائرس کا پھیلاؤ ایشیاء میں سب سے کم ریکارڈ کیا گیا۔امپیریل کالج لندن کی تازہ ترین ریسرچ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 4 جولائی 2020 21:27

پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری،ملک میں کورونا وائرس دم توڑنے لگا
لندن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جولائی 2020ء) پاکستان کیلئے کورونا وباء سے متعلق بڑی خوشخبری آگئی، ملک میں کورونا وائرس دم توڑنے لگا، پاکستان میں بیماری کے اضافے کی شرح منفی ہونا شروع ہوگئی، پاکستان میں وائرس کا پھیلاؤ ایشیاء میں سب سے کم ریکارڈ کیا گیا ۔ امپیریل کالج لندن کی تازہ ترین ریسرچ کے مطابق پاکستان میں کورونا بیماری کی ریشو مائنس ہونا شروع ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس میں کمی کے حوالے سے پاکستان 5 بہترین ممالک میں شامل ہوگیا ہے، جبکہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ ایشیاء میں سب سے زیادہ کم ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان میں بیماری کی شرح 0.74 ریکارڈ کی گئی، قازقستان 1.56، آسٹریا 1.38 ، ساؤتھ افریقہ 1.17، جرمنی 1.02، جبکہ بھارت میں 1.14 دکھائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح سعودی عرب 0.98، روس 0.94، اور پولینڈ میں 0.84 شرح ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا۔ جس میں وزیراعظم کو کورونا کی موجودہ صورتحال اور اسمارٹ لاک ڈاؤن حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بہترین نتائج موصول ہورہے ہیں۔ اسمارٹ لاک ڈاون سے غریبوں کی زندگیاں متاثرہوئے بغیر مرض پر قابو پانے میں مدد ملی۔

البتہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل کرنا ایک بڑا چیلنج ہے۔ عیدالضحیٰ پر ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔ وزیراعظم نے این سی اوسی ممبران کو خراج تحسین پیش کیا۔ این سی اوسی نے جن مشکل حالات میں کام کیا قوم کو اس پر فخر ہے۔ وزیراعظم عمرا ن خان نے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ اسی طرح نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 25 ہزار 283 تک جا پہنچی۔ ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 25ہزار 95 ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 11469 مریضوں نے کورونا کو شکست دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں