زرعی شعبے میں جینیاتی انجینئرنگ ،تنوع اور بائیو ٹیکنالوجی کے طریقے اختیار کئے جارہے ہیں‘ فخر امام

بین الاقوامی معیارات پرپورا اترنے کیلئے جدید زرعی ٹیکنالوجی ، تحقیق اور معیار کو یقینی بنانیکی اشد ضرورت ہے ‘ وفاقی وزیر

اتوار 5 جولائی 2020 11:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2020ء) وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک فخر امام نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں خوراک کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے زراعت کے شعبے میں جینیاتی انجینئرنگ ، فصلوں کے تنوع اور بائیو ٹیکنالوجی کے طریقے اختیار کرنے کیلئے انتھک کوششیں کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

سرکاری ٹی وی کو دئیے گئے انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی معیارات پرپورا اترنے کیلئے جدید زرعی ٹیکنالوجی ، بڑے پیمانے پر تحقیق اور معیار کو یقینی بنانے کی اشد ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کو سہولت دینے کیلئے ہرممکن اقدامات کرے گی کیونکہ زرعی شعبے کی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں