کرونا وائرس کا شکار ہونے والے شہباز شریف کے دوبارہ کروائے گئے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی

صدر مسلم لیگ ن گزشتہ 14 دنوں سے قرنطینہ میں تھے، ڈاکٹرز نے اگلے 3 ہفتوں تک اینٹی باڈیز ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کر دی

muhammad ali محمد علی اتوار 5 جولائی 2020 13:14

کرونا وائرس کا شکار ہونے والے شہباز شریف کے دوبارہ کروائے گئے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جولائی2020ء) کرونا وائرس کا شکار ہونے والے شہباز شریف کے دوبارہ کروائے گئے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی، صدر مسلم لیگ ن گزشتہ 14 دنوں سے قرنطینہ میں تھے، ڈاکٹرز نے اگلے 3 ہفتوں تک اینٹی باڈیز ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف نے کرونا وائرس کو شکست دے دی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کرونا وائرس تشخیص کے بعد گزشتہ 2 ہفتوں سے خود کو قرنطینہ کیے ہوئے تھے۔ اب شہباز شریف کی جانب سے 2 ہفتے کے قرنطینہ کے بعد دوبارہ کرونا ٹیسٹ کروایا گیا ہے، جس کی رپورٹ منفی آگئی ہے۔ مریم اورنگزیب کا بتانا ہے کہ شہباز شریف کو ڈاکٹرز نے ہدایت کی ہے کہ وہ اگلے 3 ہفتے تک اینٹی باڈیز کا ٹیسٹ کرواتے رہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ صدر مسلم لیگ ن میں 2 ہفتے قبل کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی میں بھی مہلک وبا کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد دونوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا۔ یہاں یہ واضح رہے کہ اب تک ملک کے 100 سے زائد نامور سیاستدان اور اراکین اسمبلی کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ افسوسناک طور پر کچھ اراکین اسمبلی اور سیاستدان کرونا وائرس کے باعث انتقال بھی کر گئے۔ جبکہ بیشتر صحتیاب ہو چکے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں