مریم نواز کی بائیو پکچر میں صنم سعید اورایمان علی کام کرنے کے قابل نہیں

کیونکہ صنم سعید اور ایمان علی کی سانولی رنگت ہے ، اس لیے کسی رول کے قابل نہیں، تاہم مائرہ خان ایک اچھی اداکارہ ہیں، وہ مریم نواز کیلئے کوئی سنجیدہ رول کرسکتی ہیں۔ مسلم لیگ ن کی رہنماء اسمبلی حنا پرویزبٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 5 جولائی 2020 22:32

مریم نواز کی بائیو پکچر میں صنم سعید اورایمان علی کام کرنے کے قابل نہیں
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جولائی 2020ء) مسلم لیگ ن کی رہنماء حنا پرویزبٹ نے کہا ہے کہ صنم سعیداور ایمان علی، مریم نواز کی بائیو پکچر میں کام کرنے کے قابل نہیں، کیونکہ ان سانولی رنگت ہے ، تاہم مائرہ خان ایک اچھی اداکارہ ہیں،وہ مریم نواز کیلئے کوئی سنجیدہ رول کرسکتی ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں ایک سوال پر کہا کہ عمران خان کیلئے بطور وزیراعظم تو دس میں صفر ہے۔

جبکہ بطور کرکٹروہ بھی ورلڈ کپ جیتنے کی وجہ سے دس میں سے چھ یا سات نمبر دیتی ہوں۔ حالات سے نہیں لگ رہا کہ عمران خان اپنی حکومت کی مدت پوری کرپائیں گے۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ انسٹا گرام نہیں ٹویٹر کو لائک کرتی ہوں۔نواز شریف اور مریم نواز میں کس کو قائد مانتی ہیں کے سوال پر کہاکہ نوازشریف تو ہمارے ہمیشہ کیلئے قائد ہیں، اگر یہ سوال مریم نواز سے بھی پوچھا جائے تو وہ بھی یہی کہیں گی کہ نوازشریف ہمارے قائد ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر مجھے موقع ملا تو پھر صوبائی اسمبلی پر قومی اسمبلی کو ترجیح دوں گی۔ میں فیشن ڈیزائنراور سیاست میں سیاست کو پسند کرتی ہوں، اسی طرح لندن کی بجائے لاہور میں رہنا پسند کروں گی کیونکہ لاہور لاہور ہے۔ انہوں نے ایک سوال ’مریم نواز کی اگر بائیو پکچر بنے تو مہوش حیات، مائرہ خان، زارا نور عباس، یا پھر حریم فاروق میں سے کس ایکٹر کو لیڈنگ رول میں دیکھنا پسند کریں گی؟‘ کے جواب میں کہا کہ میرا خیال ہے کہ ان میں کوئی بھی نہیں ہے۔

کیونکہ وہ لمبے قد والی ہے۔ حنا بٹ نے کہا کہ صنم سعید، اور ایمان علی سانولی رنگت کی وجہ سے مریم نواز کی بائیو پکچر میں کام کرنے کے قابل نہیں۔ جبکہ مائرہ خان ایک اچھی اداکارہ ہیں۔ میرے خیال میں وہ کوئی سنجیدہ رول مریم نواز کیلئے کرسکتی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں