وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزیوں کی شدید مذمت

پیر 6 جولائی 2020 21:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزیوں کی شدید مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بھارتی فوج کی فائرنگ سے نکیال سیکٹر میں بچوں ،خواتین سمیت 5زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ بوکھلاہٹ کاشکار بھارت شہری آبادی کو نشانہ بنا کر عالمی قوانین اورانسانی حقوق کی پامالی کررہا ہے ۔ مودی سرکار کی اشتعال انگیزیاں خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے بزدل دشمن کو ہمیشہ منہ توڑ جواب دیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں