چودھری شجاعت کا میڈیا پر پابندیوں کیخلاف وزیراعظم عمران خان کو خط

میڈیا پر پابندیوں سے حکومت کو نقصان پہنچ رہا ہے، میڈیا سے محاذ آرائی مناسب نہیں، اتحادی ہونے کی حیثیت سے خط لکھا، تنقید کے پیرائے میں نہ لیا جائے، میڈیا ورکرز کو بےروزگاری سے بچایا جائے۔ سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 6 جولائی 2020 20:39

چودھری شجاعت کا میڈیا پر پابندیوں کیخلاف وزیراعظم عمران خان کو خط
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 جولائی 2020ء) مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے میڈیا پر پابندیوں کیخلاف وزیر اعظم کو خط ارسال کردیا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا پر پابندیوں سے حکومت کو نقصان پہنچ رہا ہے، میڈیا سے محاذ آرائی مناسب نہیں، اتحادی ہونے کی حیثیت سے خط لکھا، تنقید کے پیرائے میں نہ لیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے میڈیا پر پابندیوں کیخلاف وزیراعظم کو خط میں آگاہ کیا ہے کہ اتحادی جماعت کے سربراہ کی حیثیت میں آپ کو خط لکھ رہا ہوں۔

میرے خط کو تنقید کے پیرائے میں نہ لیا جائے۔ چودھری شجاعت نے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے۔ اس سے محاذ آرائی مناسب نہیں۔ حکومت اور میڈیا کے درمیان فاصلے پیدا کرنے کا نقصان آپ کو ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

پہلے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری سے متعلق آپ کو آگاہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب 24 نیوز کا لائسنس معطل ہونے پر آپ کو خط لکھ رہا ہوں۔ چینل 24 کیخلاف کارروائی  سے ریاست کے چوتھے ستون کو نشانہ بنانے کا تاثر مل رہا ہے۔

چودھری شجاعت نے کہا کہ آئین میں دی گئی اظہار رائے کی آزادی سلب کی جارہی  ہے۔ یہ تمام معاملات افہام وتفہیم سے حل کیے جاسکتے ہیں۔ امید ہے آپ وزیراطلاعات کو کہیں گےکہ تمام چینل مالکان کیساتھ معاملات میز پر بیٹھ کر حل کریں۔ میڈیا کے واجبات ادا کیے جائیں تاکہ میڈیا ورکرز کو تنخواہیں مل سکیں۔ چینل 24 کا لائسنس معطل کرنے کا اقدام فوری واپس لیا جائے۔ میڈیا ورکرز کو بےروزگاری سے بچایا جائے۔ آئین وقانون کی سربلندی ہی تمام مسائل کا حل ہے۔واضح رہے  پیمرا کی جانب سے چینل24 نیوز کی نشریات مکمل طور پر بند کردی گئی ہیں۔ جس کے بعد اب 24نیوز پر خبریں نہیں دیکھی جا سکیں گی۔ چینل بند ہونے سے متعدد میڈیا ورکرز بےروزگار ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں