کرائم ہاٹ سپاٹ ایریاز کی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے، سی سی پی او لاہور

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 8 جولائی 2020 17:32

کرائم ہاٹ سپاٹ ایریاز کی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے، سی سی پی او لاہور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جولائی2020ء،نمائندہ،خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سی سی پی او ذوالفقار حمید کی زیر صدارت پولیس افسران کا اعلیٰ سطحی اجلاس،اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن و سیکیورٹی سیکیورٹی محبوب رشید کی شرکت، شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، کورونا ایس او پیز سمیت دیگر پیشہ ورانہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیااجلاس میں عید الاضحیٰ اور محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا، شہر بھر میں کسی بھی جگہ غیر قانونی مویشی منڈی نہیں لگنے دی جائے گی، سی سی پی او لاہور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی اجازت کے بغیر لگنے والی غیر قانونی منڈیوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی،ڈویژنل افسران ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل کوارڈینشن رکھیں، نوسربازی اور چوری کی وارداتوں کو روکنے کیلئے ڈولفن اور پیرو فورس کا موثر پٹرولنگ سسٹم تشکیل دینے کا حکم، سی ٹی او لاہور کو موثر اور جامع ٹریفک پلان تشکیل دینے کی ہدایت، سی سی پی او لاہور کی ایس پیز کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف مربوط حکمت عملی اپنانے کی ہدایت، کرائم ہاٹ سپاٹ ایریاز کی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے، انوسٹی ونگ اشتہاریوں اور عدالتی مفروں کی گرفتاری کیلئے موثر اقدامات کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں