وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے صوبائی وزیر آبپاشی محسن لغاری کی ملاقات ،

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے افسران کی تقرری پر مبارکباد دی ملاقات میں جنوبی پنجاب کے لئے ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے اور نئے اضلاع و تحصیلیں بنانے کے امور پر تبادلہ خیال

بدھ 8 جولائی 2020 18:15

وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے صوبائی وزیر آبپاشی محسن لغاری کی ملاقات ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے صوبائی وزیر آبپاشی محسن لغاری نے ملاقات کی-محسن لغاری نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لئے افسران کی تقرری پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو مبارکباد دی-ملاقات میں جنوبی پنجاب کے لئے ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے اور نئے اضلاع و تحصیلیں بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا- وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام ہماری حکومت کا وعدہ تھا جو پورا کیاہی-جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے مقامی لوگوں کو کام کے سلسلے میں لاہور نہیں آنا پڑے گا-جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کا حقیقی سفر شروع ہوچکاہے جو رکے گا نہیں -نئے اضلاع او رتحصیلیں بنانے کیلئے انتظامی بنیادوں پر فیصلے کئے جائیں گے اوراس ضمن میں آبادی اور مالی وسائل کی تقسیم کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا-نئے اضلاع او رتحصیلیں بنانے کا فیصلہ میرٹ پر کریں گی-صوبے کے کسی علاقے کو نظر انداز کیاہے نہ کریںگی-انہوں نے کہا کہ ضلع راجن پور کی تحصیل جام پور کو ترقی کے سفر میں ساتھ لیکر چلیں گی-صوبائی وزیر آبپاشی محسن لغاری نے اپنے محکمے کی کارکردگی سے بھی وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں