وزیراعلیٰ پنجاب نے وزراء کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی

بدھ 8 جولائی 2020 19:28

وزیراعلیٰ پنجاب نے وزراء کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے پنجاب کی صوبائی کابینہ میں شامل وزراء کی کارکردگی رپورٹ طلب کرنے پر پنجاب کے وزراء کی دوڑیں لگ گئی اور انہوں نے روزانہ کی بنیاد پر اپنی کارکردگی رپورٹ کی تیاری کا آغاز کر دیا۔

(جاری ہے)

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزراء کی کارکردگی رپورٹ بدھ کے روز ان سے ایک ملاقات میں طلب کی اور عندیہ دیا کہ خراب کارکردگی کے مرتکب صوبائی وزراء کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں