اوگرا نے شاہدرہ ایل پی جی ٹینکر حادثے کا فیصلہ سنا دیا،ٹینکر حادثے میں ملوث تین کمپنیوں پر پانچ ،پانچ لاکھ روپے جرمانہ

کمپنیاں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو بھی 10 لاکھ فی کس ادا کریں گی، تباہ ہونے والے رکشو ں اور موٹر سائیکل مالکان کو بھی معاوضہ ادا کیا جائیگا

بدھ 8 جولائی 2020 22:39

اوگرا نے شاہدرہ ایل پی جی ٹینکر حادثے کا فیصلہ سنا دیا،ٹینکر حادثے میں ملوث تین کمپنیوں پر پانچ ،پانچ لاکھ روپے جرمانہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2020ء) اوگرا نے شاہدرہ ایل پی جی ٹینکر حادثے کا فیصلہ سنا دیا،ٹینکر حادثے میں ملوث تین کمپنیوں پر پانچ ،پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیاگیا،کمپنیاں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو بھی 10 لاکھ فی کس ادا کریں گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں ایل پی جی ٹینکر حادثے کا فیصلہ سنادیا گیا،اوگرا نے افسوسناک واقعہ میں جاں بحق افراد کے ورثا ء کی مالی امداد کا فیصلہ کیا ہے ،اوگرا نے ٹینکر حادثے میں ملوث تین کمپنیوں پر پانچ ،پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا ہے جبکہ کمپنیاں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو بھی 10 لاکھ فی کس ادا کریں گی ، زخمیوں کو 5 لاکھ روپے فی کس ادا کرنے کا حکم دیاگیا ہے ،حادثے میں تباہ ہونے والے چنگ چی رکشوں کے مالکان کو فی کس 1 لاکھ جبکہ موٹرسائیکل مالکان 50 ہزار روپے فی کس اداکرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں