ملالہ یوسف زئی اپنی23ویں سالگرہ کل منائیں گی

ہفتہ 11 جولائی 2020 18:59

ملالہ یوسف زئی اپنی23ویں سالگرہ کل منائیں گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2020ء) امن کا نوبل انعام حاصل کرنے والی پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی اپنی23ویں سالگرہ12جولائی اتوار کو منائیں گی۔ملالہ یوسف زئی12جولائی1997ء کو پاکستان کے سوبہ خیر پختونخواہ کے علاقہ مینگورہ میں پیدا ہوئیں ملالہ یوسفزئی نے آکسفورڈ یونیورسٹی برطانیہ سے اپنی تعلیم مکمل کی ہے۔

(جاری ہے)

ملالہ یوسفزئی انسانی حقوق ،خواتین کی تعلیم کے سلسلے میں سرگرم عمل ہے وہ کسی بھی شعبے میںنوبل انعام حاصل کرنے والے دنیا کی سب سے کم عمر فرد ہیں۔

10اکتوبر2014ء کو ملالہ یوسفزئی کو بچوں اور نوجوانوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنے پر نوبل انعام برائے امن سے نوازا گیا سترہ برس کی عمر میں نوبل انعام حاصل کرنے والی وہ کم عمر ہونے کا اعزاز بھی رکھتی ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں