پی ٹی اے کی جانب سے پابندی کسی کام نہ آئی

نوجوانوں نے وی پی این کے ذریعے پب جی گیم اَن لاک کرکے غیرملکی سرورز سے گیم کھیلنا شروع کردی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 12 جولائی 2020 10:52

پی ٹی اے کی جانب سے پابندی کسی کام نہ آئی
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-12جولائی2020ء) پی ٹی اے کی جانب سے پابندی کسی کام نہ آئی اورنوجوانوں نے وی پی این کے ذریعے پب جی گیم اَن لاک کرکے غیرملکی سرورز سے گیم کھیلنا شروع کردی، تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے پب جی گیم پر پابندی عائد کردی تھی اور اس حوالے سے کہا گیا تھا کہ اس گیم کی وجہ سے نوجوان اور بچے متاثر ہورے ہیں جبکہ انکی جسمانی اور ذہنی صحت پر بھی برے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

پب جی گیم بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں نوجوان مایوس ہوئے تھے لیکن نوجوانوں نے بغیر کسی مشکل کے اس آن لائن گیم کو کھیلنے کے لئے مختلف راستے تلاش کر لیے ہیں، جن میں سے ایک راستہ پلے سٹور سے وی پی این ڈاؤن لوڈ کر کے اس کے ذریعے گیم کھیلنے کا ہے۔

(جاری ہے)

اس گیم کو کھیلنے والے ایک نوجوان سے جب سوال کیا گیا کہ پی ٹی اے کے اس سے گیم پر پابندی لگانے کے باوجود آپ یہ گیم کیسے کھیل رہے ہیں تو اس نوجوان نے بتایا کہ ہم پلے سٹور سے وی پی این ڈاؤن لوڈ کرکے آسانی سے (PUBG) گیم کھیل رہے ہیں، پلے سٹور میں کئی طرح کے وی پی این موجود ہیں، جنہیں ڈاؤن لوڈ کرکے پراکسی کے ذریعے اس گیم کو کھیل سکتے ہیں۔

تاہم یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ وی پی این کا استعمال بھی مکمل طور پر قانونی نہیں ہے۔ اس حوالے سے کوئی مخصوص قانون موجود نہیں ہے لیکن دیگر قوانین کی روشنی میں اسے جرم مانا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب ویڈیو گیم پب جی انتظامیہ نے پاکستانی کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل لیگ میں حصہ لینے سے روک دیا ہے۔ اس حوالے سے گیم انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے جب تک پاکستان میں گیم پر پابندی ہے، ہم پاکستانی ٹیم کو شامل نہیں کر سکتے۔ انہوں نے پاکستان ٹیم کو آج کے ہونے والے میچ میں شرکت سے روک دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی ٹیم نے گزشتہ شام 5 بجے مقابلے میں حصہ لینا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں