بہترین کارکردگی پر حوصلہ افزائی اہلکاروں کا بنیادی حق ہے شکایت پر سخت ایکشن لیا جائیگا، سی سی پی او لاہور

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 13 جولائی 2020 13:35

بہترین کارکردگی پر حوصلہ افزائی اہلکاروں کا بنیادی حق ہے شکایت پر سخت ایکشن لیا جائیگا، سی سی پی او لاہور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جولائی2020ء،نمائندہ،خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی طرف سے سکیورٹی ڈویژن میں اچھی کارکردگی کرنے والے 50 افسران اور اہلکاروں میں تعریفی اسناد اور کیش انعامات تقسیم کئے گئے۔ تقریب میں ایس ایس پی ایڈمن لیاقت علی ملک، ایس ایس پی انوسٹی گیشن ذیشان اصغر نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

سی سی پی او لاہور نے بہترین کارکردگی پر انسپکٹر محمد رضا، سید محمود شاہ، انسپکٹر محمود حسین، انسپکٹر حماد اور ہیڈکانسٹیبل لیاقت علی،سہیل، جاوید سمیت 50 افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کئے۔



اس موقع پر افسران و اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ بہترین کارکردگی پر حوصلہ افزائی اہلکاروں کا بنیادی حق ہے ۔ اچھی ڈیوٹی پر انعام اور غفلت پر سزا، میرٹوکریسی کی اصل روح ہے۔ لاہور پولیس کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں قلیدی کردار ادا کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ افسران شہریوں کی دادرسی کو یقینی بنائیں ہمارا کام شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ جبکہ شہریوں کی شکایت پر افسران و اہلکاروں کا سخت محاسبہ بھی کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں