سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ اور پرتشدد ویڈیوز اپ لوڈ کرنیوالے بھٹی گروپ کے تین ملزمان گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 13 جولائی 2020 13:37

سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ اور پرتشدد ویڈیوز اپ لوڈ کرنیوالے بھٹی گروپ کے تین ملزمان گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جولائی2020ء،نمائندہ،خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ اور پرتشدد ویڈیوز اپلوڈ کرنے والے گینگ کے سرغنہ کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا جبکہ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، تفصیلات کے مطابق ویڈیوز کا سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ فرقان بلال کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا، پولیس نے ریاد کرتے ہوئے بھٹی گروپ کے تین ملزمان جمیل عرف جھیلا، قیصر بھٹی کو ایک ساتھیکو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان کیخلاف تھانہ جنوبی چھاوٴنی میں مقدمہ درج، حوالات میں بند کر دیا،ملزمان ہوائی فائرنگ کی ویڈیو ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرتے اور شارع عام پر ہلڑ بازی کرتے تھے. ایس پی کینٹ فرقان بلال کا کہنا تھا کہ ملزمان کے باقی ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہیں ہیں، دیگر ملزمان کی گرفتاری کو جلد یقینی بنایا جائے گا، ہوائی فائرنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ایس پی کینٹ فرقان بلال کا۔

(جاری ہے)

کہنا تھا کہ شہری قانون شکن عناصر کی نشاندہی کریں، کارروائی ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں