سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر ایس ایس پی ڈسپلن کا شہر کے مختلف تھانوں کا دورہ

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 13 جولائی 2020 13:39

سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر ایس ایس پی ڈسپلن کا شہر کے مختلف تھانوں کا دورہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جولائی2020ء،نمائندہ،خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید کی ہدایت پر ایس ایس پی ڈسپلن عبادت نثار نے شہر کے مختلف تھانوں کے خفیہ دورے کئے، ایس ایس پی عبادت نثار نے مغلپورہ، مزنگ، لٹن روڈ ، انارکلی، لوہاری گیٹ، نارتھ کینٹ کا خفیہ دورہ کیا اور تھانوں کی انسپکشن کی۔

(جاری ہے)

عبادت نثار نے ریکارڈ رجسٹرز، فرنٹ ڈیسک، حوالات کا جائزہ لیا، تھانوں کی حوالات میں موجود قیدیوں سے استفسار، سہولیات کا بھی جائزہ لیا اوردادرسی کیلئے آنے والے شہریوں سے پولیس اہلکاروں بارے گفتگو کی۔

ایس ایس پی ڈسپلن نے تھانے میں تعینات نفری کو بھی سکیورٹی اور سفیٹی کے بارے بریفنگ دی اور حوالات میں کورونا وباء کے تدارک کیلئے احتیاطی اقدامات کی ہدایت بھی کی۔ان کا کہنا تھا کہ تھانے آنے والے شہریوں کیساتھ اچھے اخلاق سے پیش آیا جائے ایس ایچ اوز تھانے میں شہریوں کی دادرسی کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کار لائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں