ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کا شہر کے مختلف چرچز کا دورہ

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 13 جولائی 2020 13:46

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کا شہر کے مختلف چرچز کا دورہ
ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جولائی2020ء،نمائندہ،خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کی خصوصی ہدایت پرعبادتی پروگرام کے سلسلہ میں چرچ ہائے و مسیحی عبادت گا ہوں پر ضلع بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ضلع بھر میں 72چرچ ہائے پر267 افسران و ملازمان نے ڈیوٹی سرانجام دی۔

(جاری ہے)

عبادتی پروگرام میں شامل ہونے والے ہر شخص/ گاڑی/ موٹر سائیکل وغیرہ کو مکمل چیکنگ کے بعد آنے دیاگیا۔

علاوہ ازیں چیکنگ کے لئے اہم پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ اورمیٹل ڈیٹیکٹرکا بھی استعما ل کیا گیا۔عبا دت گا ہوں میں عورتوں کی شرکت کے حوالے سے لیڈیز پولیس کی ڈیو ٹی بھی لگائی گئی۔ چرچ اور مسیحی عبادت گاہوں پر پارکنگ کا مناسب فاصلہ پر انتظام کیا گیا۔چرچ انتظامیہ کو ھدائیت کی گئی ھے کہ عبادت کے وقت کرونا ایس او پی کا خیال رکھا جائے اقلیتوں کا تحفظ ٹوبہ پولیس کی اوّلین ذمہ داری ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں