اعجاز احمد چوہدری صدر پنجاب سے ملک امانت علی جوائنٹ سیکرٹری پی ٹی آئی پنجاب کی ملاقات

ملاقات میں سیاسی اور باہمی امور پر بات چیت ہوئی،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری لاہور عرفان حسن بھی موجود تھے

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 4 اگست 2020 11:31

اعجاز احمد چوہدری صدر پنجاب سے ملک امانت علی جوائنٹ سیکرٹری پی ٹی آئی پنجاب کی ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست2020ء) اعجاز احمد چوہدری نے جوائنٹ سیکرٹری پنجاب مقرر ہونے پر ملک امانت علی کو مبارکباد دی،
وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک درست سمت میں جارہا ہے،اعجاز احمد چوہدری

اے پی سی کے نام پر بین المجرمین کا اکھٹ ہے،
کراچی میں حالیہ بارشوں نے پیپلز پارٹی کی 12 سالہ گورنس کا پول کھول دیا ہے، اعجاز احمد چوہدری

پنجاب حکومت نے دو سال میں بارشوں کے دوران لمبے بوٹوں کا فوٹو سیشن ختم کردیا ہے، اعجاز احمد چوہدری
ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کا عیدالاضحی پر آلائشوں کے حوالے سے کام قابل تحسین ہے، ملک امانت علی
اعجاز احمد چوہدری کی قیادت میں پنجاب میں پارٹی ڈھانچہ مظبوط ہورہا ہے، ملک امانت علی

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں