ڈان نیوز چینل پر ہیکرز کا حملہ، اسکرین پر بھارتی ترنگا لہرا دیا گیا

اتوار کو ڈان نیوز کی نشریات معمول کے مطابق جاری تھیں کہ اچانک اسکرین پر چلنے والے کمرشل کے اوپر بھارتی جھنڈا اور ہیپی انڈیپینڈنس ڈے کا ٹیکسٹ نمودار ہوا جو کچھ دیر تک رہا اور پھر غائب ہوگیا، تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا

Khurram Aniq خُرم انیق منگل 4 اگست 2020 11:56

ڈان نیوز چینل پر ہیکرز کا حملہ، اسکرین پر بھارتی ترنگا لہرا دیا گیا
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-04اگست2020ء) ڈان نیوز چینل پر ہیکرز کا حملہ، اسکرین پر بھارتی ترنگا لہرا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو ڈان نیوز کی نشریات معمول کے مطابق جاری تھیں کہ اچانک اسکرین پر چلنے والے کمرشل کے اوپر بھارتی جھنڈا اور ہیپی انڈیپینڈنس ڈے کا ٹیکسٹ نمودار ہوا جو کچھ دیر تک رہا اور پھر غائب ہوگیا، تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تاہم ہیکنگ کی بعد ادارے کی جانب سے اس معاملے کی تحقیقات کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جبکہ حکام کی جانب سے اس بات کی یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ حقائق سامنے آتے ہی منظرعام پر لائے جائیں گے۔
اس حوالے سے خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ یہ ہیکنگ بھارت کی جانب سے کی گئی تھی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی ہیکرز کی جانب سے ہیکنگ کی کوشش کی جا چکی ہے۔

(جاری ہے)

کچھ دن قبل بھارتی ہیکرز نے پاکستان کی حساس سرکاری معلومات تک رسائی کی کوشش کی تھی۔ ہر محاذ پر شکست کا سامنا کرنے کے بعد اب مودی کی جانب سے ہیکرز کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان کی حساس سرکاری معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی گئی ہے جسے ناکام بنا دیا گیا تھا۔ اس حوالے سے بھارتی گروپ اے پی ٹی کے خلاف ایک اور ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی گروپ حکومتی محکموں کو ٹارگٹ کرنے اور سافٹ وئیر کے ذریعے حساس معلومات تک رسائی کی کوشش کر رہا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ یہ ہیکرز واٹس ایپ کے ذریعے معلومات چرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مودی سرکار نے سائبر محاذ پر بھی سرگرم ہویت ہوئے حساس سرکاری معلومات تک رسائی کی ناکم کوشش کی ہے اس سلسلے میں بھارتی گروپ اے پی ٹی کے خلاف ایک اور ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔ ایڈوائزی میں خبردار کیا گیا کہ بھارتی گروپ حکومتی محکموں کو ٹارگٹ کرنے اور سافٹ وئیر کے ذریعے حساس معلومات تک رسائی کی کوشش کر رہا ہے۔

انڈین ہیکرز سوشل میڈیا پلیٹ فارم واٹس ایپ کے ذریعے معلومات چرانے کی کوشش کر رہے ہیں، بھارتی گروپ سافٹ وئیر، یوزر نیم پاس ورڈ اور بیک اپ فائلز چرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایڈوائزری میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لئے دوہری تصدیق کا نظام اپنانے کی سفارش کرتے ہوئے ای میل کے ساتھ ایم ایس ورڈ فائل کو اوپن نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تاہم بھارتی ہیکز کے حملے کے بعد بھی پاکستانی حکام کی جانب سے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس ہیکنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے جس کے بعد اب ایک نئی ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق بتایا گیا ہے کہ بھارتی گروپ حکومتی محکموں کو ٹارگٹ کرنے اور سافٹ وئیر کے ذریعے حساس معلومات تک رسائی کی کوشش کر رہا ہے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں