آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سینئر سرونگ افسران سے ملاقات

کور ہیڈ کوارٹرز آمد پر لیفٹیننٹ جنرل مجید احسان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا، آئی ایس پی آر

Khurram Aniq خُرم انیق منگل 4 اگست 2020 13:23

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سینئر سرونگ افسران سے ملاقات
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-04اگست2020ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سینئر سرونگ افسران سے ملاقات ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہورکور ہیڈ کوارٹرز میں سینئر سرونگ افسران سے ملاقات کی ہے۔ اس حوالے سے آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کور ہیڈ کوارٹرز آمد پر لیفٹیننٹ جنرل مجید احسان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔

علاوہ ازیں موقع پر سینئر سرونگ افسران میں جنرل (ر) جہانگیرکرامت، جنرل (ر) راحیل شریف، جنرل (ر) احسن سلیم حیات، جنرل (ر) طارق مجید، جنرل (ر) راشد محمود بھی پر موجود تھے۔ اس حوالے سے آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران آرمی چیف نے پیشہ وارانہ امور اور خطے میں سیکیورٹی صورتحال اور امن و استحکام پر گفتگو کی گئی جبکہ خطے میں امن پیدا کرنے کے حوالے سے مختلف امور پر بحث بھی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

شرکا نے آرمی چیف کو اپنی آرا سے آگاہ کیا اور تجاویز بھی دیں جب کہ شرکا نے آرمی چیف کا شکریہ بھی ادا کیا۔ خیال رہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس سے قبل بھی کئی دورے کئے ہیں جبکہ وہ اپنی خدمات اور ایکشنز کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔ سرحدی امور پر ان کی کاوشوں کو ہرطرف سراہا جاتا ہے۔ یہ کہنا بھی غلط نہ ہو گا کہ ان کی سربراہی میں پاک فوج نے گزشتہ چند عرصے میں دشمن عناصر ممالک کا بھرپور مقابلہ کیا ہے۔

تاہم اب انہوں نے سینیئر سرونگ افسران سے ملاقات کی ہے جس سے اس بات کا اندزہ ہوتا ہے کہ وہ تمام افراد کو ساتھ لےکر کام کرنا چاہتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ کور ہیڈ کوارٹرز آمد پر لیفٹیننٹ جنرل مجید احسان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔ علاوہ ازیں موقع پر سینئر سرونگ افسران میں جنرل (ر) جہانگیرکرامت، جنرل (ر) راحیل شریف، جنرل (ر) احسن سلیم حیات، جنرل (ر) طارق مجید، جنرل (ر) راشد محمود بھی پر موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں