حکومتِ پنجاب کی جانب سے این سی او سی اور وفاقی حکومت کو مجوزہ ایس او پیز کے تحت کاروبار کھولنے کے حوالے سے سفارشات تیار کر لی گئیں،

بزدار حکومت کرونا میں واضح کمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے معاشی سرگرمیاں تیز کرنا چاہتی ہے، مریضوں میں نمایاں کمی کے باعث سروسز ہسپتال، جناح ہسپتال، پی آئی سی سمیت دیگر بڑے ہسپتالوں میں کرونا وارڈز بند کر دیئے گئے،وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

منگل 4 اگست 2020 18:02

حکومتِ پنجاب کی جانب سے این سی او سی اور وفاقی حکومت کو مجوزہ ایس او پیز کے تحت کاروبار کھولنے کے حوالے سے سفارشات تیار کر لی گئیں،
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2020ء) وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرِ صدارت کابینہ کمیٹی برائے انسدادِ کرونا کی جانب سے نیگٹو لسٹ میں شامل کاروبار کھولنے کے حوالے سے اجلاس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پنجاب کی جانب سے این سی او سی اور وفاقی حکومت کو مجوزہ ایس او پیز کے تحت کاروبار کھولنے کے حوالے سے سفارشات تیار کر لی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب میرج ہالز، ریسٹورنٹ، بزنس سنٹرز، سیاحتی مقامات، سپورٹس کلبز، تفریحی پارکس، سینما ہالز اور تھیٹرز کھولنے کے لیے وفاقی حکومت سے اجازت طلب کریگی۔ انہوں نے بتایا کہ مندرجہ بالا کاروبار کھولنے سے متعلق حتمی فیصلہ این سی او سی سے منظوری کے بعد کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بزدار حکومت کرونا میں واضح کمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے معاشی سرگرمیاں تیز کرنا چاہتی ہے۔

قبل ازیں اپنے آفس سے جاری کیے گئے ایک بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ انسدادِ کورونا کیلئے پنجاب حکومت کے مثبت اقدامات کو سپریم کورٹ کے معزز بنچ نے از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران بھی سراہا ہے۔ معزز بنچ نے کہا کہ بزدار حکومت کے کرونا مخالف اقدامات مثبت اور درست سمت میں ہیں- وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ مریضوں میں نمایاں کمی کے باعث سروسز ہسپتال، جناح ہسپتال، پی آئی سی سمیت دیگر بڑے ہسپتالوں میں کرونا وارڈز بند کر دیئے گئے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ عدالت عظمیٰ کے ان حوصلہ افزاء ریمارکس کی روشنی میں پنجاب حکومت کورونا پھیلاؤ کے خلاف مزید اقدامات جاری رکھے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں