وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا یوم استحصال کے موقع پر پیغام

منگل 4 اگست 2020 22:43

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا یوم استحصال کے موقع پر پیغام
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ بھارت کے زیرتسلط غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کے لاک ڈائون کو ایک سال مکمل ہوگیا مگر کشمیریوں کے دکھ کم نہ ہوئے۔دنیا کورونا کے باعث چند ماہ لاک ڈائون برداشت نہ کر سکی، آفرین ہے کشمیری سال بھر سے صبر کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔بھارت کے ظلم و ستم کی وجہ سے کشمیری لاک ڈائون کی زندگی گزار رہے ہیں۔

کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم پر بے حسی عالمی برادری کے خلاف چارج شیٹ ہے۔مشکل ترین حالات میں بھی کشمیریوں کا عزم اور حوصلہ برقرار ہے۔

(جاری ہے)

دنیا کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا اعتراف کرنے پر مجبور ہو چکی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے یوم استحصال کے موقع پراپنے پیغام میں کہاکہ کشمیری حق خودارادیت کے مطالبے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

مسئلہ کشمیر اب ایک المیہ سے بڑھ کر انسانی بحران کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ کشمیر کا بحران عالمی برادری کی بے حسی کا نوحہ ہے۔ کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر دنیا خاموش ہے لیکن پاکستان پوری طاقت سے کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اورکھڑا رہے گا۔ بھارت کو ہر ظلم کا حساب دینا ہوگا۔بے گناہ شہید کشمیریوںکا خون رنگ لائے گا اور آزادی کشمیر کی صبح ضرور طلوع ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں