بارشوں کا خدشہ،وزیراعلیٰ کاواساز اور لوکل گورنمنٹس کواربن فلڈنگ کے حوالے سے پیشگی اقدامات کرنے کا حکم

سیکرٹری ہائوسنگ اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو ہدایات جاری،برساتی نالوں، ڈرین اور واٹرچینلز کی صفائی یقینی بنائی جائے

منگل 4 اگست 2020 22:43

بارشوں کا خدشہ،وزیراعلیٰ کاواساز اور لوکل گورنمنٹس کواربن فلڈنگ کے حوالے سے پیشگی اقدامات کرنے کا حکم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رواں ہفتے بارشوں کے خدشہ کے پیش نظرواساز اور لوکل گورنمنٹس کو اربن فلڈنگ کے حوالے سے پیشگی اقدامات کرنے کا حکم دیاہے اوراس ضمن میں سیکرٹری ہائوسنگ اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو ہدایات جاری کردی ہیں- وزیراعلی عثمان بزدارنے کہاہے کہ اربن فلڈنگ سے بچاؤ کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں اور صوبہ بھر میں تمام برساتی نالوں، ڈرین اور واٹرچینلز کی فوری صفائی یقینی بنائی جائی-وزیراعلی نے متعلقہ حکام کو بروقت موثر اقدامات کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ بارشوں کی وجہ سے مختلف شہروں کے نشیبی علاقو ں میں اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لئے پیشگی اقدامات یقینی بنائے جائیں - صوبہ بھر میں متعلقہ ڈیپارٹمنٹ اربن فلڈنگ کے لئے موثر اقدامات کریں - انہوںنے کہاکہ واساز اور تمام لوکل گورنمنٹس بارشوں کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پیشگی انتظامات کریں - اربن فلڈنگ کے پیشگی سدباب کے لئے درکار آلات، مشینری اور دیگر وسائل کی فراہمی کا عمل تیز تر کیا جائی-انہوں نے کہاکہ سڑکوں اور بازاروں میں پانی کھڑا ہوا تو سخت ایکشن لوں گا- عوام کو پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے دشواری کا سامنا ہوتا ہے ایسی صورتحال قطعاً برداشت نہیں -سڑکیں پانی میں ڈوب جائیں اور افسر دفتروں میں بیٹھے رہیں یہ کیسی فرض شناسی ہی-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں