وزیراعلی پنجاب سے چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدوراور تاجروں کے وفد کی ملاقات

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی صنعتکاروں او ر تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی محکمہ صنعت، لیبر،سوشل سکیورٹی،پولیس او رانتظامیہ سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے آج ہی ہدایات جاری کی جائیں گی صوبے میں معاشی سرگرمیاں تیز کرنے کے لئے مزید بزنس ایس او پیز کے تحت کھولے جائیں گے لاہور کے ٹرک ا ڈے کو شہر سے باہر منتقل کریں گے، گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ کوپی پی پی موڈ میںبنایا جائیگا گوجرانوالہ کو موٹروے سے لنک کرنے کی تجویز،پنجاب کے ہر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کرونگا‘عثمان بزدار

منگل 4 اگست 2020 22:43

وزیراعلی پنجاب سے چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدوراور تاجروں کے وفد کی ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2020ء) وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عرفان اقبال کی قیادت میں مختلف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدور اور تاجروں کے وفد نے ملاقات کی،جس میں صنعتکاروں او رتاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت ہوئی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صنعتکاروں او ر تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت بزنس فرینڈلی حکومت ہی- صنعتکاروں او ر تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لئے فوری اقدامات کریں گے اور میرا دفتر آپ کے لئے ہمہ وقت کھلا ہی-محکمہ صنعت، لیبر،سوشل سکیورٹی،پولیس او رانتظامیہ سے متعلقہ مسائل کے حل کے لئے آج ہی ہدایات جاری کی جائیں گی- عید الاضحی سے قبل لاک ڈائون عوام کے مفاد میں کیا گیا- حکومت نے 3روز قبل ہی لاک ڈائون ختم کردیا ہی- انہوںنے کہاکہ صوبے میں معاشی سرگرمیاں تیز کرنے کے لئے مزید بزنس ایس او پیز کے تحت کھولے جائیں گی- نیگٹو لسٹ میں شامل بزنس فی الحال بند رہیں گی- تمام فیصلے سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کریں گی- اورنج لائن میٹروٹرین کا ٹیسٹ رن ہوچکاہے اورمیٹروٹرین کوجلد چلانے کا ارادہ رکھتے ہیں- مفاد عامہ کے ہر منصوبے پر کام جاری رہے گا- سابق حکومت نے اپنے دور میں مفاد عامہ کے کئی منصوبوں پر کام روکا -پنجاب اسمبلی کی عمارت پر بھی 10برس کوئی کام نہیں ہوا- ہم نے پنجاب اسمبلی کی عمارت کے منصوبے پر کام شروع کیا - گوجرانوالہ شہر کو موٹروے سے لنک کرنے کے حوالے سے وفاقی حکومت سے بات کی جائے گی- لاہور شہر میں موجود ٹرک ا ڈے کو شہر سے باہر منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا ہی- گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت تعمیر کیاجائے گا- کاروبار میں آسانیاں پیدا کررہے ہیں او رکرتے رہیں گی- پنجاب میں ہر کام میرٹ پر کیا جاتاہی- فیصل آباد شہر کے مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں گی- میں بہت جلد لاہور سمیت پنجاب کے ہر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کروں گا- چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم آپ کے ساتھی ہیں اور صنعتکار او رتاجر حکومت کی بزنس فرینڈلی پالیسی کو سراہتے ہیں-مسائل کے حل کی یقین دہانی پر آپ کے شکرگزار ہیں-ملاقات کرنے والے وفد میں صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شیخوپورہ ملک منظور، صدرراولپنڈی صبور ملک، صدر گوجرانوالہ میاں عمر سلیم، سابق صدر فیصل آباد ضیا علمدار ،چیئرمین چین سٹورز ایسوسی ایشن آف پاکستان رانا طارق ،مرکزی صدر پی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ حاجی طاہر نوید، پی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ سنٹرل پنجاب کے صدر حاجی محمد خالد، صدر پی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ لاہور میاں طارق فیروزاوردیگر عہدیداران شامل تھے -صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال، سیکرٹری صنعت، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ ، سیکرٹری اطلاعات اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے -

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں