صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا یوم استحصال کشمیر پرپیغام

بے گناہ کشمیریوں کا خون ضرور رنگ لائے گا، پاکستان کی بائیس کروڑغیور عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے،ڈاکٹریاسمین راشد

بدھ 5 اگست 2020 23:09

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا یوم استحصال کشمیر پرپیغام
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2020ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے یوم استحصال کشمیر پراپنے پیغام میںکہا ہے کہ ظالم نریندرمودی نے مقبوضہ کشمیرمیں نہتے مسلمانوں پرظلم کی انتہاء کردی۔مقبوضہ کشمیر میں ایک سال سے لاک ڈاؤن کی شدیدمخالفت کرتے ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ نریندرمودی کے حکم پر ہزاروں معصوم کشمیریوں کا خون بہایاگیا۔

(جاری ہے)

پوری دنیانے مقبوضہ کشمیرمیں ظلم اور بربریت کی مذمت کی۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے معصوم کشمیریوں کا پیغام ساری دنیاتک پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ نریندرمودی نے مقبوضہ کشمیرمیں ظلم کرکے ہٹلرکابھی ریکارڈتوڑدیا۔بے گناہ کشمیریوں کا خون ضرور رنگ لائے گا۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ پاکستان کی بائیس کروڑغیور عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔مقبوضہ کشمیر کوپاکستان کے نقشہ میں شامل کرنا نریندرمودی کو واضع پیغام ہی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں