آسٹریلیا کی ویکسین دو ہفتے میں پاکستان آ رہی ہے، ڈاکٹر جاوید اکرم

آسٹریلوی اور آکسفورڈ یونیورسٹی سے ویکسین پر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا اشتراک چل رہا ہے، وائس چانسلر یو ایچ ایس

Khurram Aniq خُرم انیق جمعرات 6 اگست 2020 12:55

آسٹریلیا کی ویکسین دو ہفتے میں پاکستان آ رہی ہے، ڈاکٹر جاوید اکرم
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-06اگست2020ء) آسٹریلیا کی ویکسین دو ہفتے میں پاکستان آ رہی ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وائس چانسلر یو ایچ ایس ڈاکٹر جاوید اکرم کی جانب سے پاکستانیوں کے لئے خوشخبری دی گئی ہے جس میں ان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا کی ویکسین 2 ہفتوں میں پاکستان میں ہو گی۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی اور آکسفورڈ یونیورسٹی سے ویکسین پر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا اشتراک چل رہا ہے۔

تاہم پاکستانی عوام کے لئے یہ خبر خوشخبری کی طرح آئی ہے۔ ایک طرف جہاں کورونا کی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے، وہاں ہی اب ویکسین بارے بھی اچھی خبریں موصول ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ اگر ملک بھر میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میںکورونا وائرس کے 727 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور21 افراد اس وبا سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 18 افراد ہسپتالوں میں جبکہ 3 افراد گھروں میں قرنطینہ کے دوران جان کی بازی ہار گئے۔

(جاری ہے)

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 15 ہزار ایک ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے سندھ میں 5 ہزار 436، پنجاب میں 5 ہزار 424، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 140، اسلام آباد میں 2 ہزار 404، بلوچستان میں 221، گلگت بلتستان میں 74، آزاد کشمیر میں 302 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔

19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 56 ہزار 58 ہو چکی ہے۔ آزاد کشمیر گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی بھی کووڈ۔19 کا مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے مریضوںکے لئے مختص ایک ہزار 859 وینٹیلیٹرز پر 149 مریض ہیں۔ اس وقت ملک بھر میںکووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 19 ہزار 770 ہے۔ ابھی تک ملک بھر میں کووڈ۔ 19 کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 863 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 116، بلوچستان میں 11 ہزار 793، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 234، اسلام آباد میں 15 ہزار 141، خیبر پختونخوا میں 34 ہزار 359، پنجاب میں 93 ہزار 847 اور سندھ میں ایک لاکھ 22 ہزار 373 مریض ہیں۔

ملک بھر میںکووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 35 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 245 جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 افراد ہسپتالوں میں جاں بحق ہوئے جبکہ 3 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں