مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اعوان کی شادی طے کر دی گئی

نواز شریف کو سیاست سے ہٹ کروقت ملا ہے تو انہوں نے خاندانی امور کی طرف بھی توجہ دی ہے اور اپنے نواسے جنید صفدر اعوان کی شادی قطر میں آباد سیف الرحمن کے خاندان میں طے کر دی ہے۔ سہیل وڑائچ کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 6 اگست 2020 14:00

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اعوان کی شادی طے کر دی گئی
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اگست 2020ء) معروف صحافی سہیل وڑائچ نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اعوان کی شادی طے کر دی گئی۔انہوں نے اپنے حالیہ کالم میں کہا ہے کہ نواز شریف لندن میں موجود ہیں،کبھی کبھار اپنے سٹاف یا بیٹوں کے ہمراہ واک کرتے ہیں یا اہلخانہ کے ہمراہ کافی پیتے ان کی تصاویر سامنے آتی ہیں۔

وی سیاسی حوالے سے لب سیے ہوئے ہیں۔البتہ کوئی ن لیگی رہنما قید سے رہا ہو تو اسے فون کر کے خیریت ضرور دریافت کرتے ہیں۔اندازہ یہ ہے کہ میاں نواز شریف زیادہ وقت پارک لین کے فلیٹ میں ہی گزارتے ہوں گے،اپنے پسندیدہ ایک دو کالم پڑھتے ہوں گے اور کبھی دن میں ایک دو بار پاکستانی نیوز چینل بھی دیکھ لیتے ہوں گے۔ان کے دونوں صاحبزادے اپنے اہل و عیال کے ساتھ لندن میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

سیاست سے ہٹ کر انہیں وقت ملا ہے تو انہوں نے خاندانی امور کی طرف بھی توجہ دی ہے اور اپنے نواسے جنید صفدر اعوان کی شادی قطر میں آباد سیف الرحمن کے خاندان میں طے کر دی ہے۔اندازہ ہے کہ مریم نواز کا والد سے روزانہ کی بنیاد پر رابطہ ہو گا۔واضح رہے کہ قبل ازیں سینئیر صحافی رانا عظیم کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو باہر بھجوانے میں احتساب کمیشن کے سابق سربراہ سیف الرحمن نے اہم کردار ادا کیا۔

وہ نواز شریف کے لیے قطر میں بیٹھ کر مکمل انتظامات کرتے ر ہے۔رانا عظیم نے مزید کہا کہ سیف الرحمن اور نواز شریف ویسے تو پرانے دوست ہیں تاہم وہ جلد ہی رشتہ دار بھی بن جائیں گے۔رانا عظیم نے دعویٰ کیا کہ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اعوان کا رشتہ سیف الرحمن کی فیملی میں ہو گا اور جلد ہی یہ قریبی رشتہ دار بھی بن جائیں گے۔ اس کے علاوہ بھی کچھ دیگر معاملات ہیں جو جلد ہی سامنے آ جائیں گے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے خبر آئی تھی کہ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی منگنی معروف صحافی طلعت حسین کی صاحبزادی کے ساتھ ہوئی ہے۔ اس حوالے سے اینکر پرسن طلعت حسین نے ایف آئی اے حکام سے رابطہ کیا اور اس خبر کو جھوٹا قرار دے کر اپنی شکایت درج کروائی تھی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں