کفایت شعاری مہم پنجاب حکومت نے وزیروں اورافسروں کے دوروں پر پابندی لگادی

بیرون ملک علاج معالجے، پوسٹوں کی اپگریڈیشن اور فائیو اسٹار ہوٹل میں ورکشاپ پر پابندی ہوگی.حکومتی مراسلہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 6 اگست 2020 15:49

کفایت شعاری مہم پنجاب حکومت نے وزیروں اورافسروں کے دوروں پر پابندی لگادی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 اگست ۔2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزرا اور سرکاری افسران کے سرکاری خرچ پر کیے جانیوالے بیرون ملک دوروں پر پابندی لگادی ہے پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کی گئی نئی کفایت شعاری پالیسی کے مطابق نئے مالی سال میں غیر ضروری اخراجات سے اجتناب کیا جائے گا. نئی گاڑیوں کی خریداری، وزرا اور افسران کے سرکاری خرچے پر بیرون ملک دوروں پر پابندی لگائی دی گئی ہے افسران اور وزرا کے بیرون ملک سرکاری دورے وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری سے مشروط ہیں بیرون ملک علاج معالجے، پوسٹوں کی اپگریڈیشن اور فائیو اسٹار ہوٹل میں ورکشاپ پر پابندی ہوگی.

(جاری ہے)

پنجاب کے صوبائی وزرا کے گھروں کی تزین و آرائش پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے سپلمینٹری گرانٹ اور فنڈز کی دیگر منصوبوں کو منتقلی پر بھی پابندی ہوگی خیال رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت پنجاب نے کفایت شعاری مہم کے تحت 92 گاڑیاں نیلام کی تھیں گاڑیاں سابق وزیر اعلیٰ کے پروٹو کول اور صوبائی وزرا کے زیر استعمال رہیں. نیلام ہونے والی گاڑیوں میں سے 40 گاڑیاں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ، گورنر ہاﺅس، گورنر سیکرٹریٹ، ایس اینڈ جی اے ڈی میں زیر استعمال رہی ہیں جبکہ باقی گاڑیاں دیگر محکموں میں استعمال ہوتی رہیں گزشتہ دو برس کے دوران ان گاڑیوں کی مرمت پر ایک کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز بھی خرچ کئے گئے تھے ان گاڑیوں کو نیلام کر کے ساڑھے پانچ کروڑ روپے قومی خزانے میں جمع کروائے گئے تھے.

نئے مالی سال کی کفایت شعاری پالیسی کے تحت غیرضروری اخراجات سے اجتناب کیا جائے گا خیال رہے کہ 20-2019 میں کفایت شعاری پالیسی کے تحت ایک ہزار 522ملین کی بچت کی گئی تھی. یادرہے کہ گزشتہ ماہ خیبرپختونخواحکومت نے بھی کفایت شعاری پالیسی کے تحت سرکاری فنڈز پر بیرون ملک ورکشاپ، سیمینار میں شرکت اور حکومتی خرچ پر بیرون ملک علاج پر پابندی عائد کردی تھی‘ محکمہ خزانہ کے پی کے کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں بتایا گیا تھاکہ کفایت شعاری اور بہتر مالی انتظام برقراررکھنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں24 نکات پر مشتمل مراسلے میں سرکاری فنڈزپربیرون ملک ورکشاپ،سیمینار میں شرکت پرپابندی عائد کی گئی جبکہ حکومت کے خرچ پرفائیواسٹارہوٹل میں ورکشاپ،سیمینار کرانے پر بھی پابندی ہوگی‘مراسلے میں کہا گیا حکومت کے خرچ پربیرون ملک علاج پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے، محکمہ خزانہ تمام سرکاری اخراجات و ترقیاتی فنڈز کی خود نگرانی کرئے گا.

محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ انتظامی سیکریٹریز،ذمہ داران آڈٹ یقینی بنانے کیلئے اجلاس منعقدکریں گی اور 3سال سے خالی پوسٹ کو محکمہ خزانہ کی مشاورت سے ختم کیا جائے گا. مراسلے کے مطابق زیادہ سے زیادہ محاصل کیلئے ریونیو ریویوکمیٹی کااجلاس مستقل بنیادپرہو گا جبکہ محکمہ خزانہ کی بغیر اجازت خالی پوسٹوں پر بھرتی اور نئی گاڑیاں خریدنے پر پابندی عائد ہوگی.

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں