ای پے پنجاب ایپ کے استعمال میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران ریکارڈ اضافہ ہوا ، ترجمان پی آئی ٹی بی

جمعرات 6 اگست 2020 17:28

ای پے پنجاب ایپ کے استعمال میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران ریکارڈ اضافہ ہوا ، ترجمان پی آئی ٹی بی
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) پنجاب میں محصولات کی آن لائن ادائیگی کیلئے وضع کردہ ای پے پنجاب ایپ کے استعمال میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور صرف جولائی کے مہینے میں ای پے پنجاب ایپ سے 5 لاکھ سے زائد ٹرانزیکشنز کے ذریعے 1 ارب 82 کروڑ روپے سے زائد ریکارڈ محصولات وصول ہوئی. پی آئی ٹی بی کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ عوام کو ای پے پنجاب کے ذریعے گھر بیٹھے ٹیکس ادائیگی کی سہولت ملی اور محکمانہ کارکردگی میں بہتری اور شفافیت آئی۔

(جاری ہے)

ای پے کے آغاز سے اب تک 7 لاکھ سے زائد آن لائن ٹرانزیکشنز اور 4 ارب سے زائد رقم خزانے میں جمع ہو چکی ہے۔منصوبہ محکمہ خزانہ پنجاب، پی آئی ٹی بی، سٹیٹ بینک اور ون لنک کے اشتراک سے شروع کیا گیا جس میں 6 صوبائی محکموں کے 14 ٹیکسوں کی بینکوں، موبائل فون، انٹرنیٹ، اے ٹی ایم، برانچوں و دیگر جدید ذرائع سے ادائیگی ممکن ہوئی اور ٹریفک چالان، ٹوکن پراپرٹی پروفیشنل اور سیلز ٹیکس، روٹ پرمٹ و دیگر ٹیکسز کی ادائیگی میں تیزی آئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں