صوبائی وزیرفیاض الحسن چوہان سے چیئرمین زکوہ عشر ڈسٹرکٹ لاہور شبیرسیال کی ملاقات

جمعرات 6 اگست 2020 22:14

صوبائی وزیرفیاض الحسن چوہان سے چیئرمین زکوہ عشر ڈسٹرکٹ لاہور شبیرسیال کی ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2020ء) صوبائی وزیرفیاض الحسن چوہان سے چیئرمین زکوہ عشر ڈسٹرکٹ لاہور شبیرسیال نے ملاقات کی ، ملاقات میں لاہور میںمساوی زکوة کی تقسیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ، شبیرسیال نے مساوی زکوة کے حوالے سے اپنی تجاویز بھی پیش کیں، شبیرسیال نے پنجاب حکومت سے مستحقین زکوة کی تعداد بڑھانے کی درخواست کی، اس موقع پر فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی بلاتفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے، عوام کے مسائل کو حل کرنا پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، شبیرسیال کا کہنا تھاکہ لاہور میں میرٹ کی بنیاد پر مستحقین کو زکوة دی جائے گی، شفافیت پی ٹی آئی کی حکومت طرہ امتیاز ہے، ن لیگ نے اپنے دورِحکومت لاہور میں مستحقین زکوةکو نظرانداز کے پارٹی ورکروں میں زکوة تقسیم کی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں