آئی جی پولیس پنجاب کے دو سال قبل جاری ہونے والے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کی ہدایات

جمعرات 6 اگست 2020 22:14

آئی جی پولیس پنجاب کے دو سال قبل جاری ہونے والے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کی ہدایات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2020ء) آئی جی پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے مختلف اہم سیاسی اور حکومتی شخصیات کی سکیورٹی پر معمور پولیس اہلکاروں کی تعداد کے حوالے سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ آئی جی پولیس پنجاب نے موجودہ حکومت کے قیام کے فوری بعد دو سال قبل حکومتی پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے۔ اسی حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جو گزشتہ دو سال سے پولیس کی فائلوں میں دبا ہوا تھا۔ جو اچانک گزشتہ روز آئی جی پولیس پنجاب کے سامنے آگیا۔ جس پر عملدرآمد کروانے کے لئے آئی جی پولیس نے تحریری ہدایات جاری کردی ہیں

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں