وزیراعلی عثمان بزدار کا شفیق آباد میں ڈور پھرنے سے بچے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کانوٹس،غفلت کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کاحکم

ہفتہ 8 اگست 2020 17:57

وزیراعلی عثمان بزدار کا شفیق آباد میں ڈور پھرنے سے بچے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کانوٹس،غفلت کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کاحکم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2020ء) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے شفیق آباد میں ڈور پھرنے سے 4سالہ بچے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف محکمانہ اور قانونی کاروائی کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ واضح ہدایات کے باوجود پتنگ بازی کے واقعات کارونما ہونا افسوسناک ہے ۔

(جاری ہے)

پتنگ بازی کے واقعات کی روک تھام کیلئے فعال طریقے سے فرائض انجام دئیے جائیںاورپتنگ بازی پرپابندی کے قانون کی خلاف وزری کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔وزیراعلی عثمان بزدار نے جاں بحق بچے کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیاہی-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں