وزیراعلی عثمان بزدارکاڈاکوئوں کی فائرنگ سے شہید پولیس کانسٹیبل اشرف کی بہادری و جرات کوخراج عقیدت

شہید اشرف پنجاب پولیس کا فخر، شہید کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ہرطرح سے خیال رکھا جائیگا‘عثمان بزدار

ہفتہ 8 اگست 2020 17:59

وزیراعلی عثمان بزدارکاڈاکوئوں کی فائرنگ سے شہید پولیس کانسٹیبل اشرف کی بہادری و جرات کوخراج عقیدت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2020ء) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے منڈی فیض آباد میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے شہید پولیس کانسٹیبل اشرف کی بہادری و جرات کوخراج عقیدت کیاہی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہیدکانسٹیبل اشرف کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پانے والے کانسٹیبل اشرف کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

شہید کانسٹیبل اشرف نے اپنی جان دے دی لیکن فرض پر آنچ نہ آنے دی-شہیدکانسٹیبل اشرف پنجاب پولیس کا فخر ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت شہید کانسٹیبل اشرف کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہی-شہیداشرف کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اورشہید کے خاندان کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں