عمران خان کی حکومت جانے میں سب سے بڑا کردار شیخ رشید کا ہوگا، رانا ثنا اللہ

موجودہ حکومت کی معاشی پالیسی ناکام ہو چکی ہے، غریب سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی گئی

ہفتہ 8 اگست 2020 22:29

عمران خان کی حکومت جانے میں سب سے بڑا کردار شیخ رشید کا ہوگا، رانا ثنا اللہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2020ء) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسی ناکام ہو چکی ہے ، اس حکومت نے غریب سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ اپوزیشن سے انتقامی کارروائی کے علاوہ حکومت کی کوئی پالیسی نہیں ، حکومت کی خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اے پی سی کی تیاری کی جا رہی ہے جس کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے 20 لاکھ سے زائد لوگ بیروزگار ہو چکے ہیں۔ لوگوں کے کاروبار نہیں رہے جو کروڑوں روپے کی فیکٹری لگا کر بیٹھا ہے وہ بھی مسائل کا شکار ہے جبکہ ریڑھی لگانے والا بھی پریشان حال ہے۔پاکستان میں مخصوص ایجنڈے کے تحت پراپیگنڈہ کیا گیا جو کنٹینر سے شروع ہوا اور انتخابات تک چلایا گیا۔اس دوران جھوٹ بولا گیا اور بدزبانی کا کلچر پھیلایا گیا، کہا گیا ہماری حکومت آئی گی اور سو دنوں میں ملک ٹھیک کردے گی۔ا نہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت جانے میں سب سے بڑا کردار شیخ رشید کا ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں