تاریخ کی سب سے بڑی شجر کاری مہم میں شہری حصہ لیں،وزیراعظم عمران خان کی اپیل

ہفتہ 8 اگست 2020 23:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2020ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ (آج)اتوار سے ہماری تاریخ کی سب سے بڑی شجر کاری مہم شروع ہورہی ہے، ہر شہری اس میں حصہ لے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ارکان اسمبلی، وزرائ ، وزرائے اعلیٰ اور ٹائیگر فورس سے اس مہم میں بھرپور طریقہ سے حصہ لینے کیلئے کہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ ایک روز میں 35 لاکھ پودے لگانے کا ہدف ہے، تاہم ہم کوشش کریں گے کہ اس سے بھی زیادہ پودے لگائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں