وزیراعلی کا ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید پولیس کانسٹیبل اشرف کی بہادری و جرات کوخراج عقیدت

اتوار 9 اگست 2020 00:00

لاہور۔8 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2020ء) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے منڈی فیض آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید پولیس کانسٹیبل اشرف کی بہادری و جرات کوخراج عقیدت کیاہی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہیدکانسٹیبل اشرف کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پانے والے کانسٹیبل اشرف کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

شہید کانسٹیبل اشرف نے اپنی جان دے دی لیکن فرض پر آنچ نہ آنے دی-شہیدکانسٹیبل اشرف پنجاب پولیس کا فخر ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت شہید کانسٹیبل اشرف کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہی-شہیداشرف کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اورشہید کے خاندان کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں