بھارت کے ہاتھوں سے بنگلا دیش جتنی زمین نکل گئی

چین کیخلاف محاذآرائی سے بھارتی لوگوں کو سنجیدگی کا احساس ہوگیا ہے، بھارتی میڈیا نے بھی چین کے خلاف پروپیگنڈا کردیا ہے، اب بھارتی میڈیا صرف انڈین ایکٹر کی خودکشی پر تبصرے کررہا کہ یہ کیسے ہوا ہے؟سینئر تجزیہ کارکا تبصرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 9 اگست 2020 18:59

بھارت کے ہاتھوں سے بنگلا دیش جتنی زمین نکل گئی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اگست 2020ء) بھارت کے ہاتھوں سے بنگلا دیش جتنی زمین نکل گئی ہے، بھارتی لوگوں کو سنجیدگی کا احساس ہوگیا ہے، بھارتی میڈیا نے بھی چین کے خلاف پروپیگنڈا کردیا ہے، اب بھارتی میڈیا صرف انڈین ایکٹر کی خودکشی پر تبصرے کررہا کہ یہ کیسے ہوا ہے؟ سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین اور بھارت کے معاملے کو دیکھیں تو بھارتی لوگوں کو سنجیدگی کا احساس ہوگیا ہے۔

بھارت کے میڈیا نے چین کے خلاف پروپیگنڈا تنقید اور سازش بند کردی ہے، اب ان کا میڈیا باتیں کررہا ہے کہ انڈین ایکٹر نے خودکشی کیسے کی ہے؟ بیچ میں رام مندر آگیا، ان تمام میڈیا کی باتوں میں چین اور بھارت تنازعے، نیپال کا کہیں ذکر نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کے دونوں جگہوں پر مذاکرات ناکام ہونے جا رہے ہیں۔ ڈیپ اسٹیٹ مودی کے ساتھ نہیں کھڑی ہیں، ان کی ڈیپ اسٹیٹ نے خود میڈیا کو کو بھی حساس پیپرز دیے ہیں۔

جن میں لکھا ہے کہ پچھلے پورے سال سفارتی محاذ پر پے درپے ناکامی ہورہی ہے۔ انڈین بھول جاتے ہیں کہ یہ جس بندے سے بات کررہے ہیں وہ کون ہے؟ وہ چین کا کمانڈر ان چیف ذی جن پنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں بڑے سنجیدہ سفارتکار بھی ہیں، مودی کا انڈیا کچھ اور ہے، آپ نے ہندوستان کو آر ایس ایس کی انتہاء پسند ریاست بنا دیا، آپ نے آل انڈیا پارٹی کانفرنس میں 16جون کو کہا کہ ہمارے ہاتھ سے ایک انچ زمین نہیں گئی، پھر آپ نے فوج کے سامنے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہا کہ ایک انچ زمین نہیں گئی ۔ اب مذاکرات کیوں کررہے ہیں؟ آپ کی زمین آپ کے ہاتھ سے نکل گئی ہے، کوئی تصور کرسکتا ہے کہ بھارت کے ہاتھ سے کتنی زمین نکل گئی ہے۔ بھارت کے ہاتھوں سے بنگلا دیش جتنی زمین نکل گئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں