نالائقوں کی حکومت کا ایک ہی ایجنڈا ہے اپوزیشن کے خلاف کیسز بنائو‘ مسلم لیگ (ن)

اس کا حساب لیا جائے گاا، کسی کو بھاگنے نہیں دیا جائے گا کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے‘ پرویز ملک،خواجہ عمران نذیر

اتوار 9 اگست 2020 19:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ اگر مسلم لیگ (ن) کومزید پانچ سال موقع ملتا تو ملک کی معیشت بہتر ہو تی ،عمران نیازی نے قومی معیشت کو سات فیصد گرایااس کا حساب کون دے گا ،موجودہ دورمیں ملکی تاریخ کے سب سے زیادہ قرضے لئے گئے ،ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیاگیا لیکن ایک بھی منصوبہ نہیں لگایا ۔

(جاری ہے)

پارٹی عہدیداروں اورکارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران جھوٹی تختیاں لگاکر عوام کو لالی پوپ نہیں دے سکتے ،گندم اور آٹے کا بحران کس کی نالائقی اور کس کی کرپشن ہے ،چینی کی قیمت سو روپے کس کی ملی بھگت سے ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ چند سیٹوں پربننے والے سلیکٹڈ وزیر اعظم کو سب سے زیادہ خوف ( ن) لیگی قیادت سے ہے۔ کرائے کے علی بابا چالیس ترجمان شہباز شریف پر تنقید کر کے اپنا سیاسی قد بڑھانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ نالائقوں کی حکومت کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ اپوزیشن کے خلاف کیسز بنائو،اس کا حساب لیا جائے گاا، کسی کو بھاگنے نہیں دیا جائے گا کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے، وقت سدا ایک جیسا نہیں رہتا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں